سندھ میں میئرز،ڈپٹی میئرزکا نوٹی فکیشن جاری ،19جون کو حلف برداری ہوگی

سندھ میں میئرز،ڈپٹی میئرزکا نوٹی فکیشن جاری ،19کو حلف برداری ہوگی
کیپشن: Notification of mayors, deputy mayors in Sindh, oath taking will be held on 19

 ایک نیوز : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں میئرز اور ڈپٹی میئرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، 19 جون کو حلف برداری تقریب ہو گی۔

 الیکشن کمیشن نے کراچی سمیت سندھ کے تمام بلدیاتی حلقوں کے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نو منتخب میئرز، ڈپٹی میئرز، چیئرمین، وائس چیئرمین 19 جون کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، میئر کراچی کی حلف برداری کی تقریب میں اعلیٰ سول و سیاسی شخصیات شریک ہوں گی۔