مئی کے منسوخ پرچوں کیلئے کیمبرج نے دو آپشنز کا اعلان کردیا  

Jun 16, 2023 | 22:33 PM

ایک نیوز : کیمبرج سسٹم کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے ایسے طلبہ جن کے پرچے 10، 11 اور 12 مئی کو منسوخ ہوئے تھے، کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشنز نے ان کیلئے دو آپشنز کا اعلان کیا ہے۔

 کیمبرج  کی  ایک آپشن یہ ہے کہ مذکورہ تین تاریخوں پر جن طلبہ کے پرچے منسوخ کیے گئے تھے ان کے کیسز پر خصوصی نظرثانی کی جا سکتی ہے، دوسرے آپشن میں کہا گیا ہے کہ جن کے پرچے منسوخ ہوئے ہیں وہ امتحانی عمل سے دستبردار ہو سکتے ہیں اور اپنی فیس ری فنڈ کرا سکتے ہیں,تاہم امتحان سے دستبردار اور فیس ری فنڈ کرانے والے امیدوار ان پرچوں کے حوالے سے مستقبل میں کسی بھی موقع پر امتحانی پرچوں کے کسی حصے یا حصوں کے حوالے سے مارکنگ کی درخواست نہیں دے سکیں گے۔

کیمبرج انٹرنیشنل نے آگاہ کیا ہے کہ جو امیدوار دوسرے آپشن کا انتخاب کریں گے وہ موجودہ امتحانی کورس ورک آئندہ امتحانات کے دوران استعمال نہیں کر پائیں گے، جس کا مطلب یہ ہوا کہ جون ۲۰۲۳ میں امتحان سے دستبردار ہونے والے امیدوار آئندہ کسی بھی موقع پر دوبارہ امتحان میں شرکت کیلئے نئے کورس ورک کے مطابق امتحان دیں گے۔ 

مزیدخبریں