سیارہ زحل میں زندگی کے آثار،سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئی

 سیارہ زحل میں زندگی کے آثار،سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئی
کیپشن: Signs of life in the planet Saturn, new research of scientists has come to light

ایک نیوز :سائنسدانوں نے نظام شمسی کے اس مقام کی نشاندہی کی ہے جہاں زمین سے ہٹ کر کسی قسم کی زندگی موجود ہوسکتی ہے۔

سائنسدانوں کے خیال میں سیارہ زحل کے چھٹے بڑے چاند انسلیدس میں کسی قسم کی زندگی موجود ہو سکتی ہے۔ناسا کے ریٹائر کیسینی اسپیس کرافٹ مشن کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال سے زحل کے اس چاند پر فاسفیٹ کی موجودگی کا انکشاف ہوا، جو زندگی کی تشکیل کے حوالے سے ایک انتہائی اہم عنصر ہے۔

 سائنسدانوں کے مطابق انسلیدس کے سیال پانی کے سمندر میں فاسفیٹ نمک کے طور پر گھل جاتا ہے۔

 خیال رہے کہ مئی 2023 میں ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے زحل کے اس چاند سے پانی کے بخارات پر مبنی دھواں خلا میں خارج ہوتے دیکھا تھا۔اس چاند سے اٹھنے والا یہ دھواں خلا میں لگ بھگ 6 ہزار میل تک پہنچ گیا تھا، جس سے ہر سیکنڈ 300 لیٹر کی رفتار سے پانی نکل رہا تھا۔

انسلیدس نظام شمسی کے ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں سیال پانی موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں زندگی کی تلاش کے حوالے سے سائنسدان کافی کام کر رہے ہیں۔اب تک زمین سے ہٹ کر نظام شمسی میں کسی بھی جگہ سیال پانی میں فاسفیٹ کو دریافت نہیں کیا جا سکا۔