ایک نیوز :سمندری طوفان بپر جوائے کی خبردیتے ہوئے اوور ایکٹنگ کرنیوالی بھارتی اینکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ،صارفین طرح طرح کے دلچسپ کمنٹس کررہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی نیوز چینل ری پبلک کی اینکر شویتا ٹریپاتھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ویڈیو میں وہ طوفان کی رپورٹنگ کے دوران گرنے پڑنے اور لہرانے کی ایکٹنگ کر رہی ہیں۔
???? pic.twitter.com/F9SBJzyzFX
— Juhi Chawla Mehta (@iam_juhi) June 16, 2023
اب بھارتی اداکارہ جوہی چاؤلہ نے اپنی فلم ‘پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ کا ایک کلپ شیئر کیا جس میں وہ طوفان کی رپورٹنگ کی ایکٹنگ کر رہی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے فلم کا کلپ شیئر کرنے کے بعد میمز کا طوفان آگیا اور ان کی پوسٹ پر طرح طرح کے میمز شیئر کیے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب سمندری طوفان بپرجوائے کیٹی بندر سے 150 کلو میٹر دور گجرات سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے تحصیل مالیا کے 45 دیہات بجلی سے محروم ہوگئے۔