لیبیا سے اٹلی جانیوالی کشتی کو حادثہ:3 نوجوانوں کا تعلق وزیرآباد سے

Jun 16, 2023 | 21:15 PM

ایک نیوز : لیبیا سے اٹلی جانیوالی کشتی  میں ڈوبنے والے پاکستانیوں میں تین نوجوانوں کا تعلق وزیرآباد سے تھا، ڈوبنے والے علی حسنین اور علی زیب کا تعلق آلہ آباد وزیرآباد سے ، تیسرے نوجوان شہر یار کا تعلق چیمہ کالونی وزیرآباد سے ہے۔

تینوں نوجوان یورپ کے سہانے خواب سجائے ڈنکی لگا کر لیبیا سے اٹلی جا رہے تھے ،اہل خانہ غم سے نڈھال ، نوجوانوں کے بارے میں ایمبیسی سے معلومات کے منتظرہیں ،اہلخانہ نے بتایا کہ نوجوانوں کی اطلاعات سوشل میڈیا کے ذریعے ملیں ۔  ایمبیسی سے معلومات کے بعد ہی اصل حقیقت حال معلوم ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق کشتی اوور لوڈ ہونے کے باعث الٹی۔  ڈوبنے والی کشتی میں پانچ سو سے زائد لوگ سوار تھے ، کشتی میں ڈوبنے والے بدقسمت تین نوجوانوں کا تعلق وزیرآباد سے ہے، تینوں نوجوانوں کے والدین اپنے بچوں کی خیر اور زندہ واپس آنے کی آس لیے منتظرہیں۔

مزیدخبریں