پریانکا چوپڑا کی بیٹی کے بیگ کی قیمت نےہوش اُڑا دیئے

Jun 16, 2023 | 20:16 PM

ایک نیوز:بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ گلوکار نک جونس کی بیٹی مالتی میری چوپڑا جوناس کے پرس کی قیمت جان کرصارفین کے ہوش اڑ گئے۔


انسٹاگرام پر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ پکنک سے چند تصاویر شیئر کیں تو سوشل میڈیا صارفین کی نظرین ان کی بیٹی کی ایک تصویر پر جا ٹھہری۔

تصویر میں مالتی میری کا چہرہ تو دکھائی نہیں دے رہا تاہم اس میں ان کا سائڈ پوز دیکھا جاسکتا ہے اس کے علاوہ ننھی مالتی میری کے ہاتھوں میں ایک کتاب اور ایک پرس بھی موجود ہے۔مالتی میری کی اس تصویر میں نظر آنے والے پیسٹل گرین کراس باڈی بیگ نے فوراً سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

یہ بیگ معروف بین الاقوامی برانڈ ’بلغاری‘ کا ہے جس کی قیمت 2.45 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

 پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اگلے جنم میں مالتی میری بننے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں