روبکس کیوب 3.13سیکنڈ میں حل ،نیا عالمی ریکارڈ قائم

Jun 16, 2023 | 18:51 PM

ایک نیوز :21 سالہ نوجوان نے روبکس کیوب کو حیرت انگیز طور پر 3.13 سیکنڈ میں حل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ میکس پارک کو گزشتہ ہفتے 3×3 روبکس کیوب کو صرف 3.13 سیکنڈ میں حل کر لینے پر نیا عالمی ریکارڈ ہولڈر قرار دیا گیا ہے، جس نے سابق چیمپیئن یوشینگ ڈو کے 3.47 سیکنڈ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق میکس پارک کی تاریخی کامیابی 11 جون کو کیلیفورنیا میں ہوئے ایک مقابلے میں سامنے آئی، جس کی نگرانی ورلڈ کیوب ایسوسی ایشن کرتی ہے، مقابلے میں کیوبنگ کی دنیا کے کچھ بہترین افراد روبیک کی ہر قسم کی پہیلیوں کو حل کرنے کے لیے جوق در جوق آتے ہیں۔ اگرچہ 3 سیکنڈ کا حل پہلے ہی مبصرین کے لیے حیران کن کارنامہ ہے لیکن یہ اسپیڈ کیوبنگ ماسٹر کے پہلے ریکارڈ سے بہت بہتر ہے۔

میکس پارک گنیز ورلڈ ریکارڈز ہال آف فیم کے دیرینہ رکن ہیں، اس وقت ان کے پاس کیوبنگ سے متعلق متعدد ٹائٹلز بھی ہیں۔ اپنی تازہ ترین کامیابی کے علاوہ، پارک کو ریکارڈ وقت میں 4x4x4، 5x5x5, 6x6x6 اور 7x7x7 کیوبز کو حل کرنے کے لیے چیمپئن مانا جاتا ہے۔

مزیدخبریں