قوت ساعت سےمحروم سکاٹ لیمن اور شائینا  انگر  نےماؤنٹ ایورسٹ سرلیا

Jun 16, 2023 | 18:34 PM

 قوت ساعت سےمحروم سکاٹ لیمن اور شائینا  انگر  نےماؤنٹ ایورسٹ سرلیا
 قوت ساعت سےمحروم سکاٹ لیمن اور شائینا  انگر  نےماؤنٹ ایورسٹ سرلیا

ایک نیوز :  امریکی مہم جوسکاٹ لیمن اور شائینا  انگر  ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے  تیسرے اور چوتھے نمبر کے بہرے کوہ پیما بن گئے۔


 رپورٹ کے مطابق امریکی بہرے کوہ پیماؤں انگر اور لیہمن   دوسرے نمبر پر چوٹی کو سر کرنیوالے بہرے ملائیشین  کوہ پیما  محمد حواری ہاشم  سے ملاقات کے بعد ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا فیصلہ کیا  محمد حواری ہاشم نے 18 مئی کو چوٹی کو سر کیا تھا 
یادرہے ورلڈ فیڈریشن آف دی ڈیف کا اندازہ ہے کہ دنیا میں 70 ملین بہرے لوگ ہیں، جو 300 سے زیادہ مختلف  اشاروں کی زبانیں استعمال کرتے ہیں۔
 یادرہے کہ 2023 تک  صرف ایک بہرے نے ایورسٹ کو سر کیا تھا -  یہ تھے جاپانی کوہ پیما ساتوشی تمورا،  جنہوں نے  2016 میں اپنی تیسری کوشش  کے دوران ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا ۔
 تاہم 2017 میں  نیپال نے اعلان کیا کہ وہ اب  بہرے پن سمت معذور لوگوں کو کوہ پیمائی کے اجازت نامے جاری نہیں کرے گا جس پر دنیا بھر کے معذروں نے احتجاج کیا اور نیپال کے  سابق فوجی گورکھا اہلکار ہری بدھا ماگر  کی درخواست پر  نیپال کی سپریم کورٹ  نے 2018 میں  اس پابندی کو ختم کردیا گیا۔

انگر اور لیہمن   نے  2015 میں  کوہ پیمائی شروع کی تھی جب انہوں نے کلیمنجارو چوٹی  کو سرکیا ۔  تاہم 2023 میں  دونوں نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر کے اپنا دیرینہ خواب پورا کیا ۔

مزیدخبریں