ایک نیوز :پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کوکس نے کہاتھاکہ بائیکاٹ کرے،انہوں نے اپنی مرضی سے بائیکاٹ کیاتھا۔
تفصیلات کےمطابق شرجیل میمن نے کہا کہ متحدہ کو کس نے الیکشن میں جانے سے منع کیاتھا ،الحمداللہ اب کراچی میں اب ہڑتالیں نہیں ہوتی،دہشتگردی نہیں ہوتی، بھتانہیں لیاجاتا، پیپلزپارٹی نے مردم شماری پرسب سے پہلے بات کی، سب سے پہلے وزیراعلیٰ نے اعتراض کیا،بھائیوں کوتوپتہ بھی نہیں تھا۔
شرجیل میمن کا مزید کہناتھا کہ اس مردم شماری پراعتراض تھا یااس سے پہلے والی مرد ا شماری پربھی تھا، ایم کیوایم کے وزیرنے ماضی میں متنازعہ مرد م شماری پردستخط کئے ، آصف علی زرداری اورڈاکٹرخالدمقبول کے درمیاں ذہنی ہم آہنگی ہے، اگرکوئی اوراعتراض کرتاہے تواس کامسئلہ ہے۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کراچی سندھ تھااور کراچی سندھ ہے جوسہولیات سندھ کے شہری علاقوں میں ہیں وہ دیہات میں نہیں ہیں ہم مانتے ہیں، ہمیں کوئی دھمکی نہیں دے سکتے ، تم ہوتے کون ہودھمکی دینے والے، کراچی میں پنک بسزکے بعد ان ٹیکسیزبھی چلیں گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگ پچاس روپے میں لوگ پچاس پچاس کلومیٹرسفرکررہے ہیں، کراچی میں کہاجاتاہے صحت کی سہولیات نہیں ہیں، پورے پاکستان میں سب سے بہترمفت صحت کی سہولیات ہیں تووہ کراچی ہے، ملیرمیں ملتان میں کشمیرمیں پیپلزپارٹی جیتی، یہ ہے وفاق کی علامت، جونفرت کی سیاست کرتے ہیں وہ الیکشن میں کھڑے بھی نہیں ہوسکتے، حکومت سندھ نے سونامی کی وارننگ جاری کی تھی، جس طریقے سے وارننگ آئی تھی ہماری قیادت اورمنتخب نمائندے میدان میں تھے۔