مرسیڈیز بینز ’’ چیٹ جی پی ٹی‘‘  کی سہولت فراہم کرنے والا پہلا کارساز ادارہ

Jun 16, 2023 | 16:55 PM

ایک نیوز : جرمن کار ساز ادارے مرسیڈیز بینز نےآج سے  اپنی کاروں ، جیپس ،ایس یو ویز میں چیٹ جی پی ٹی  کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق مرسڈیز بینز اور مائیکروسافٹ نے  امریکا  میں مرسڈیز بینز کاروں میں چیٹ جی پی ٹی شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی مائیکروسافٹ کا   آرٹی فیشل انٹیلی جنٹ سافٹ ویئر ہے جو انسان سے قریب ترذہین روبوٹ ہے۔

یادرہے مرسڈیز گاڑیوں میں پہلے سے ہی صوتی کمانڈ کی صلاحیت  موجود ہیں  جس کے ذریعے  "ارے، مرسڈیز،"  کہنے کے اسے  گاڑی میں درجہ حرارت کو ایڈجسٹ کرنے، نیویگیشن کی منزل تلاش کرنے یا فون کال کرنے جیسے کام کرنے کے لیے ایک مختصر حکم دیا  جاسکتا ہے ۔  تاہم مائیکروسافٹ کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی کمانڈز کو زیادہ  موثر  بنائے گا  جس کے بعد کئی  اضافی افعال  سرانجام دیئے جاسکیں گے ۔

 مرسیڈیز میں چیٹ جی پی ٹی سسٹم اس قابل ہو گا کہ جس چیز پر بات ہو رہی ہے اس کے سیاق و سباق کو یاد رکھ سکے گا اور ڈرائیور یا گاڑی میں سوار افراد کے ساتھ آگے  گفتگو کرسکے گا۔ ChatGPT کے ساتھ، سسٹم  ڈرائیو کے متعدد سوالوں کا جواب دینے کے قابل ہو جائے گا

 جیسے کہ ریستوراں کے لئے ٹیبل  ریزرویشن کرنا یا فلم کے ٹکٹ خریدنا۔

آج سے امریکا میں  مرسیڈیز گاڑیوں کے مالکان 

"Hey Mercedes، I want to join beta program" وائس کمانڈ استعمال کرکے ChatGPT سسٹم کا بیٹا ٹیسٹ کر سکیں گے۔

 یادرہے پچھلی ایک دہائی یا اس سے زیادہ عرصے کے دوران، مرسڈیز سمیت کار ساز اداروں نے اپنی گاڑیوں کے لیے تیزی سے جدید ترین وائس کمانڈ سسٹم بنائے ہیں۔ انہیں ڈرائیوروں کے لیے بٹنوں یا ٹچ اسکرینوں کے مقابلے میں استعمال کرنا زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے ۔

مزیدخبریں