سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان لاپتہ ہوگئے

Jun 16, 2023 | 16:55 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: سابق وزیراعظم  کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان لاپتا ہوگئے  ہیں جس پر اہل خانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درخواست دے دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد سے اب تک واپس نہیں آئے۔

اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند ہے انہیں تلاش کیا جائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد مقدمہ درج کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

مزیدخبریں