ایک نیوز: کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 287.19 روپے کا ہے، انٹر بینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 287.37 روپے تھا۔انٹر بینک میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 18 پیسے سستا ہوا جبکہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر 26 پیسے مہنگا ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 2 روپے سستا ہوا جس کے بعد ایک ڈالر کا بھاؤ 297 روپے ہو گیا ہے۔