ایک نیوز: نگراں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا فیروز جمال شاہ کا کہنا ہے کہ اگر فیض حمید خود کو جنرل ریٹائرڈ کہلوانا چاہتے ہیں تو 9 مئی واقعات کی مذمت کریں۔
رپورٹ کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران فیروز جمال شاہ نے کہا کہ 9 اور 10 مئی کو دہشت گردی اور بربریت کی گئی جبکہ ریاست کے خلاف ٹوئٹس کی جاتی ہیں، مطالبہ ہے انہیں ڈیلیٹ کیا جائے۔ فیروز جمال شاہ نے کہا کہ یوٹیوبر عادل راجا کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے، یہ ایک بھارتی اینجٹ ہے۔ وہاں کے کاروباری شخصیات انہیں رقم دیتے ہیں جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔
فیروز جمال شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور عادل راجہ ریاست و اداروں کے خلاف ٹویٹس کرتے ہیں، غلط ٹویٹس کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ریاست مخالف ٹویٹ اور یوٹیوبر کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور جناح ہاؤس ہمارا اثاثہ ہیں، اب ان لوگوں کے گھر بیج کر ریڈیو پاکستان اور جناح ہاؤس کو بنایا جائے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سے متعلق فیروز جمال نے کہا کہ اگر وہ واقعی فوجی ہیں اور خود کو ریٹائرڈ فوجی سمجھتے ہیں تو انہیں 9 مئی کی تردید کرنی چاہئے وہ قوم کے سامنے ان واقعات کی مذمت کریں۔