علی ظفر کےمیشاشفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر تحریری حکم جاری

علی ظفر کےمیشاشفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر تحریری حکم جاری

ایک نیوز: سیشن کورٹ لاہور  میں گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوی پر  میشا شفیع کے وکیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے جرح نہ ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج  خان محمود نے علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوی پر تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔فیصلے میں نشاندہی کی گئی کہ میشا شفیع کے ایسوسی ایٹ وکیل نے بتایا کہ میشا شفیع جرح کے لیے ویڈیو لنک پر موجود نہیں ہے اور اداکارہ کے وکیل سپریم کورٹ میں معروف ہیں. اس لیے کارروائی کو وکیل کی عدم دستیابی پر ملتوی کر دیا. علی ظفر کے وکیل نے اس کی مخالفت کی اور نشاندہی کی کہ میشا شفیع کا بیان 2019 کا قلمبند ہوچکا ہے. میشا شفیع نے ابتک جان بوجھ کر جرح مکمل نہیں کرائی. عدالت کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کارروائی 22 جون تک ملتوی کر دی۔