جناح ہاؤس حملہ کیس، عدالت نے 8 خواتین کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ سنا دیا

Jun 16, 2023 | 15:55 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث8 خواتین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار 8 خواتین کے جسمانی ریمانڈ  پر  عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی، عدالت نے 8 خواتین کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ سناتے ہوئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ہے، عدالت نے 8 خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

خواتین کی جانب سے عمر گل ایڈووکیٹ اور ثاقب جوئیہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ۔ملزمان خواتین میں  ساجدہ بی بی، فائزہ عظمت،شمائلہ ستار ،انیلہ منیر ،خالدہ حمید ،ماریہ خان بلوچ  ،عالیہ شوکت اور  فرح نثار شامل ہیں۔

مزیدخبریں