ایک نیوز:سمندری طوفان بائپر جوائےکاخطرہ ٹلنےکےبعد کراچی میں عبداللّٰہ شاہ غازی کا مزار کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عبداللّٰہ شاہ غازی کا مزار زائرین کے لیے آج سے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔کلفٹن پر واقع مزار عبداللہ شاہ غازی کو 2روز قبل بائپر جوائے طوفان کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔
انتظامیہ کاکہنا ہے کہ کمشنر کراچی نے مزار کو عام زائرین کے لئے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔