ایک نیوز: چیئرمین پی سی بی کا عہدہ کیسے بچایا جائے۔ نجم سیٹھی اور وزیراعظم نے سرجوڑ لیے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ایک اور ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں پی سی بی کے آئندہ انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بچانے کےلئے وزیر اعظم سے مدد مانگ لی۔ آصف زرداری ابھی تک نجم سیٹھی کے نام پر نہیں مانے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو جلد آصف زرداری سے اس معاملے پر ملاقات کی یقین دہانی کروا دی۔