غیرقانونی گرفتاری پر فیصل رضا عابدی کا سپریم کورٹ کو ہرجانے کا نوٹس

Jun 16, 2023 | 14:25 PM

ایک نیوز: میری گرفتاری غیرقانونی تھی۔ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے سپریم کورٹ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل رضا عابدی نے سپریم کورٹ کو بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کہا ہے کہ 2018ء میں کی گئی ان کی غیرقانونی گرفتاری پر سپریم کورٹ معافی مانگے اور 110 روپے جرمانہ ادا کرے۔ 

فیصل رضا عابدی نے لیگل نوٹس میں کہا ہے کہ جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو 110 ارب روپے ہرجانہ دینا ہوگا۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے توہین عدالت کیس میں فیصل رضا عابدی کو گرفتار کروایا تھا۔ اب سابق سینیٹر نے لیگل نوٹس میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے توہین عدالت کیس میں غیر قانونی گرفتاری پر سپریم کورٹ ان سے معافی مانگے۔

انہوں نے لیگل نوٹس میں مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ معافی مانگے اور 110 روپے ہرجانے کا ٹکٹ ادا کرے۔

مزیدخبریں