جنسی ہراسانی کا الزام، سابق پولیس افسر کو 3 سال قید کی سزا

Jun 16, 2023 | 13:49 PM

ایک نیوز: بھارت میں سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس راجیش داس کو ساتھی خاتون افسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کی عدالت نے معطل پولیس افسر کو خاتون افسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا قصور وار ٹھہرایا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون پولیس افسر نے فروری 2021 میں سینئر افسر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ کی حفاظت کے لیے ڈیوٹی پر سفر کے دوران جنسی طور پر اسے ہراساں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس شکایت کے بعد راجیش داس کو معطل کر کے تحقیقات کے لیے 6 رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی۔

مزیدخبریں