جنوبی افریقا ویمن کرکٹ ٹیم کا پہلی بار دورہ پاکستان

Jun 16, 2023 | 13:48 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں 6 میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم کاپاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان 6 میچز کی سیریز کراچی میں یکم سے 14 ستمبر تک ہو گی۔اس دوران دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی، یہ تمام میچز نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میچز کا شیڈول ایک دو روز میں جاری کر دے گا جس کے بعد قومی ویمن ٹیم کی تیاریوں کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں