پاک افغان کو آپریشن فورم ,الخدمت فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوش سے مفت آئی کیمپ کا انعقاد

 پاک افغان کو آپریشن فورم ,الخدمت فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوش سے مفت آئی کیمپ کا انعقاد

ایک نیوز: نور آئی ہسپتال افغانستان میں پاک افغان کو آپریشن فورم اور الخدمت فاؤنڈیشن کی بے مثال مشترکہ کاوش  سے مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 7 جون سے 14 جون، 2023 تک پاک افغان کوآپریشن فورم کے زیرِ اہتمام   الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے نور آئی ہسپتال کابل میں مفت طبی کیمپ کامیابی سے قائم کیا گیا ہے۔کیمپ کے دوران متعدد سرجریز کی گئیں۔ان سر جریز میں کورنیا ٹرانسپلانٹ سرجریز، ٹیکٹونک گرافٹ سرجری، اوکیولو پلاسٹک سرجریز ، وٹریو ریٹائنل سرجریز، موتیا کی سرجریز شامل تھیں ۔

مجموعی طور پر کل253 سرجریز کی گئیں جبکہ 4500 مریضوں کو اوپی ڈی میں چیک کیا گیا۔افغان حکومت اور عوام نے طبی کیمپ کے لئے پی اے سی ایف اور الخدمت فاؤنڈیشن کو بہت سراہا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-16/news-1686902904-1862.mp4

History

Close |

Clear History