9 مئی سانحہ میں گرفتار شرپسند کے بھائی کا اعتراف جرم، واقعہ کی مذمت

9 مئی سانحہ میں گرفتار شرپسند کے بھائی کا اعتراف جرم، واقعہ کی مذمت

ایک نیوز:  بلوچ ریجیمنٹل سینٹر  پر حملہ  کرنے والےشر پسند محمد فیصل کے بھائی نےشرپسندی کا اعتراف کرتے ہوئے اس سانحے کی پرزور مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق شر پسند محمد فیصل نے بلوچ ریجیمنٹل سینٹر  پر حملہ کیا ،ایبٹ آباد کے رہائشی شر پسند محمد فیصل ولد محمد اشرف  کو 9مئی کے فسادات میں کلیدی کردار اداکرنے  اور بلوچ ریجیمنٹل سینٹر ایبٹ آباد  پر حملہ میںُ مرکزی کردار ادا کرنے پر بروقت شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔ شرپسند کے بھائی سہیل عباس نے سانحہ 9مئی کے حوالے سے اپنے بھائی کی شرپسندی کا اعتراف کرتے ہوئے اس سانحے کی پرزور مذمت کی،

شرپسند کے بھائی سہیل عباس نے حقیقت سے پردہ ہٹاُکرنوجوانوں کے  گمراہ ہونے کا سبب بتا دیا۔سہیل عباس کا کہنا تھا کہ میرا بھائی پچھلے ایک سال سے  چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی لیڈروں کی اشتعال انگیز اور زہریلی تقاریر سن رہا تھا جس کا عملی نمونہ 9 مئی کو سامنے آیا۔سہیل عباس  نے کہا کہچیئرمین پی ٹی آئی  کی وجہ سے میرے بھائی کا مستقبل تباہ ہو گیا ہے، ہم تمام نوجوانوں اور اُن کے والدین سے التجا کرتے ہیں کہ اس قسم کے جھوٹے، جعلی اور منفی پروپیگنڈہ سے ہوشیار رہیں. اپنے مستقبل کے بارے میں سوچیں اور چیئر مین پی ٹی آئی  کی اشتعال انگیز سیاست سے اجتناب کریں. چیئرمین  پی ٹی آئی کی سیاست کا نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے کیونکہ جو کارکنان اُس کے لیے نکلےتھے آج اُس نے انہیں پہچاننے سے انکار کردیا ہے.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-16/news-1686902654-6846.mp4

سہیل عباس  نے کہا کہ  ہمارے ساتھ بھی یہی ہوا ہے اور آج چیئر مین پی ٹی آئی نے ہمارے بچوں کو پہچاننے سے انکار کر دیا ہے بلکہ کہہ رہا ہے کہ وہ ایجنسیوں کے بچے تھے جس کا ہمیں بہت افسوس ہوا. ہماری عوام سے درخواست ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے پروپیگنڈہ کی زد میں نہ آئیں اور اپنے بچوں کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں جیسا کہ آج ہمارے ساتھ ہوا ہے.  پاکستان کے ادارے خصوصاً پاکستان آرمی ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ہم دفاع وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔