تاجروں کاافواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش

Jun 16, 2023 | 12:48 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: معروف تاجروں نے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق محسن مسعود ڈار، جی ایم صفا گولڈ مال کا کہنا ہے کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، انہی کی وجہ ہمارے ملک کی جڑیں مضبوط ہیں۔ ہمیں بحیثیت قوم، افواجِ پاکستان کو یقین دلانا چاہئے کہ ہم ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ محسن مسعود ڈار نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
سردار یاسر الیاس، سی ایی او سنٹارس مال کا کہنا ہے کہ جب بھی اس ملک پہ مشکل وقت آیا، افواج پاکستان نے اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کیا ۔ افواج پاکستان کی لازوال اور بے لوث خدمات کے اعتراف میں قوم بھی اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہم سلام پیش ہیں کرتے ہیں افواجِ پاکستان کو جن کی کاوشوں کی بدولت ہماری فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے 
(سردار یاسر الیاس نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے،ہم سبز ہلالی پرچم کے سائے میں ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔  

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-16/news-1686901647-8742.mp4

مزیدخبریں