ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سینیٹ الیکشن مبینہ کرپشن کیس میں علی حیدر گیلانی، فہیم خان، کیپٹن(ر)جمیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادمیں سینیٹ الیکشن مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جج امید علی بلوچ نے کی۔
عدالت نے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت نے علی حیدر گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، پی ٹی آئی رہنما فہیم خان، کیپٹن (ر)جمیل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
عدالت نے حکم دیا کہ پولیس ملزموں کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرے،عدالت نے سینیٹ الیکشن مبینہ دھاندلی کیس میں فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر کردی،عدالت نے تینوں ملزموں کو آج فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کررکھا تھا،کیس کی مزید سماعت 14جولائی تک ملتوی کردی گئی۔