سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا  بے نظیر کے فین نکلے

سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا  بے نظیر کے فین نکلے

ایک نیوز: سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا  بھی بے نظیر کے فین نکلے۔

رپورٹ کے مطابق  وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری سے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق  کپتان ارجنا رانا ٹنگا نےملاقات کی،ارجنا رانا ٹنگا محترمہ بینظیر بھٹو کے فین نکلے۔ارجنا رانا ٹنگا نے  ملاقات میں 1996کرکٹ ورلڈ کپ کی یادیں تازہ کی۔

ارجنا رانا ٹنگا کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو ایک عظیم خاتون شخصیت تھی۔وہ دن نہیں بھولتا جب بینظیر بھٹو نے کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی دی،پاکستان کیساتھ یادگار یادیں جڑی ہیں۔ارجنا رانا ٹنگے نے احسان مزاری سے بلاول بھٹوسے متعلق بھی دریافت کیا۔

وفاقی وزیر احسان مزاری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنیوالا ملک ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میچز کھیلنے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں سری لنکا کیساتھ تعلقات مزید مستحکم کرینگے۔

واضح رہے کہ ارجنا رانا ٹنگا سری لنکن سپورٹس کونسل کے سربراہ بھی ہے