یاسمین راشدسمیت12ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

Jun 16, 2023 | 12:24 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:انسدادہشت گردی عدالت شادمان نزر آتش کیس میں  ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 12ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق  عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 12 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے  فیصلہ سنایا۔ڈاکٹر یاسمین راشد ، ارباز،طاہر،غلام عباس،زاہد،علی حمزہ  سمیت 12ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی گئی ہے۔عدالت نے دیگر 22 شریک  ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

 انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت ملنے والے 22 ملزمان میں زیادہ تر نابالغ لڑکے شامل ہیں،4ملزمان کے حق میں بیلف رپورٹ موجود تھی۔

پولیس کے مطابق لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سے 9 مئی کو زیر استعمال موبائل فون اور  گاڑی برآمد کرلی،ڈاکٹر یاسمین راشد سے برآمد ہونےو الے موبائل فون کو فرانزک کے لیےبھجوا دیا ہے،لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جیل میں جاکر تفتیش کی،دوران تفتیش یاسمین راشد نے بتایا کہ وہ اکٹھے ہوکر احتجاج کےلیے گئے تھے ۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین سمیت دیگر پر تھانہ شادمان کو نزر آتش کرنے کا الزام ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں،یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر تھانہ شادمان نے مقدمہ نمبر 768/23 درج کر رکھا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد,سمیع اللہ ،سلمان احمد ,فہم قیصر ,سید علی حسن,فرید خان ,زین علی اور علی حمزہ سمیت 34 نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

مزیدخبریں