ایک نیوز:بائپرجوائے کا خطرہ ٹل گیا، ڈی سی بدین نے آج سے ماہی گیروں کو اپنی اپنی بستیوں میں واپس جانے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان بائپر جوائے کا خطرہ ٹلنے کے بعد ساحلی پٹی کے اطراف چلنے والی تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی تھم گیا۔
ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز کا کہنا ہےکہ ساحلی پٹی کے شہری علاقوں کا موسم خوشگوار اور مطلع ابر آلود ہے جب کہ سمندری طوفان کا خوف کافی حد تک ختم ہوگیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق آج سے ماہی گیر اپنی اپنی بستیوں میں واپس چلے جائیں گے، 2روز سے چلنے والی تیز ہوا اور بارشوں سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں، جن ماہی گیروں کا نقصان ہوا جلد سے جلد ان کا ازالہ کریں گے۔