ایک نیوز: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ سمندری طوفان کراچی سے 225، ٹھٹہ سے 165 اور کیٹی بندر سے 125کلو میٹر دور ہے تاہم آج شام طوفان کی شدت کم ہوکر ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بائپرجوائے نے بھارتی گجرات کے ساحلی علاقے جاکھاو پورٹ اور اطراف میں لینڈفال مکمل کرلیا ہے، اب شام میں طوفان کی شدت کم ہو کریہ ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گا۔
این ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ سمندری طوفان کراچی سے 225، ٹھٹہ سے 165 کلومیٹر دور ہے اورکیٹی بندر سے 125کلو میٹر دور ہے، طوفان کے باعث شمال مشرقی بحیرہ عرب میں لہریں 10 سے 15 فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں جب کہ کیٹی بندر اور اطراف لہریں 6 سے 8 فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں۔
سمندری طوفان بپر جوائے نے انڈین گجرات کی ساحلی پٹی پر لینڈ فال مکمل کر لیا ہے، جو کیٹی بندر سے 125 کلومیٹر جنوب-جنوب مغرب میں ہے۔ طوفان پہلے کمزور ہو کر سائیکلونک طوفان اور پھر آج شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہو نے کی توقع ہے۔#NEOCNDMAPAK
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) June 16, 2023
Source: Windy pic.twitter.com/s09eubpdnr
این ڈی ایم اے کے مطابق 17 جون تک ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، شہید بے نظیر آباد اور سانگھڑ میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ اس دوران ہوائیں 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جب کہ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں طغیانی رہ سکتی ہے، یہاں ساحلی علاقوں میں 2 سے 2.5 میٹرتک لہریں بلند ہوسکتی ہیں۔