ایک نیوز: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاسی معاملات کا امریکا سےکوئی تعلق نہیں ہے۔
میڈیا بریفنگ میں میتھیو ملر نے کہا کہ تمام حکومتیں صحافیوں اور میڈیا کے کردار کا احترام کریں، جمہوری معاشروں میں آزاد میڈیا کا اہم کردار ہے، لہٰذا صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کام کی اجازت ہونی چاہیے۔
ترجمان امریکی خارجہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کے لئے ہے، پاکستانی عوام نے آئین کے مطابق خود فیصلے کرنے ہیں، پاکستانی سیاسی معاملات کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں۔