ساجد سدپارہ کابغیر مصنوعی آکسیجن نانگا پربت سر کرنےکااعلان

Jun 16, 2023 | 10:21 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن نانگا پربت سر کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ساجد سدپارہ نانگا پربت بیس کیمپ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں اور وہ اگلے ماہ اسے سر کرلیں گے۔رپورٹس کے مطابق 8126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کا نواں بلند ترین پہاڑ ہے۔

ساجد سدپارہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بنا آکسیجن سر کرنا چاہتے ہیں اور وہ اب تک 6 بلند ترین چوٹیاں بنا مصنوعی آکسیجن سر کر چکے ہیں۔ساجد سدپارہ نے ایوریسٹ، کے ٹو، گیشربرم ون، گیشربرم ٹو، مناسلو اور اناپورنا کو سر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ساجد سدپارہ لیجنڈ علی سدپارہ کے بیٹے ہیں۔

مزیدخبریں