حکومت سےمذاکرات،ٹی ایل پی کا"پاکستان بچاؤ مارچ" ختم کرنےکااعلان

Jun 17, 2023 | 15:10 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مابین پٹرول کی قیمت میں کمی سےمتعلق مذاکرات  کامیاب،ٹی ایل پی نے پاکستان بچاؤ مارچ ختم کرنےکا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق پر مشتمل وفد نے سےڈاکٹر شفیق امینی، غلام عباس فیضی، مفتی محمد عمیر الازہری، مولانا غلام غوث بغدادی اور جیلان شاہ پر مشتمل ٹی ایل پی کی مذاکراتی کمیٹی کی دوسری ملاقات ہوئی۔

 ملاقات میں درج ذیل امور پر اتفاق ہوا۔

1۔ گستاخان رسول ﷺکا غیر جانبدارانہ اور اسپیڈی ٹرائل کیا جائے گا۔
2۔ سوشل میڈیا سے گستاخانہ اور غیر مہذب مواد ہٹانے کیلئے فلٹریشن نظام لگایا جائے گا۔
3۔ مقدسات اسلام کی تضحیک کو روکنے کیلئے پہلے سے موجود ادارہ کی صلاحیت اور استعداد کو مزید بڑھایا جائے گا تاکہ وہ اپنے کام کو موثر طریقے سے سرانجام دے سکے۔
4۔ محکمہ انسداد گستاخانہ کے باقاعدہ قیام کی طرف قدم اٹھایا جائے گا۔
5۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے وزارت خارجہ آئندہ 3روز میں امریکی حکومت کےنام مراسلہ جاری کرے گا۔
6۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے حکومت مزید سنجیدہ اقدامات اُٹھائے گی۔
7۔ تحریک لبیک پاکستان کے خلاف پیمرا اور پی ٹی اے کے تمام نوٹی فکیشنز کو ڈی نوٹیفائی کیا جائےگا۔
8۔ 295 سی کے ملزمان پر 7 ATA کا اطلاق بھی کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ حکومت اور ٹی ایل پی کے مابین پٹرول کی قیمتوں میں کمی لانے اور دیگر مطالبات پر مذاکرات جاری ہیں۔

ٹی ایل پی کا ’پاکستان بچاؤ مارچ‘ ختم کرنے سے انکار 

دوسری جانب ٹی ایل پی نے ’پاکستان بچاؤ مارچ‘ ختم کرنے سے انکار کردیا۔

ترجمان ٹی ایل پی کے مطابق مارچ اپنی منزل اسلام آباد کے لیے رواں دواں ہے، مارچ کے قائدین اور شرکا سرائے عالمگیر میں قیام کریں گے، مارچ ختم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ حافظ سعد رضوی کی قیادت میں مجلسِ شوریٰ کے اجلاس کے بعد فیصلہ ہوگا۔

 ترجمان ٹی ایل پی کے مطابق مارچ تا حال جاری ہے اور مذاکرات کا سلسلہ بھی چل رہا ہے، اپنے مطالبات پر من و عن عمل چاہتے ہیں، 6 نکات پر اتفاق ہوا ہے، ابھی پٹرولیم مصنوعات اور دیگر چیزوں پر بات چیت باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ اگلی ملاقات میں تمام مطالبات پر اتفاق ہو جائے گا، اتفاق ہونے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان معاہدے کو تحریری شکل دی جائے گی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے وفد کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور آج شام منعقد ہو گا،حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناااللہ خان، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق شرکت کریں گے،تحریک لبیک کے وفد میں ڈاکٹر شفیق امینی، غلام عباس فیضی، مفتی محمد عمیر الازہری، مولانا غلام غوث بغدادی اور جیلان شاہ شامل ہیں۔

مزیدخبریں