ایک نیوز:پھل وٹامنز، فائبر اور دیگر غذائی اجزاء سے مالا مال غذا ہوتی ہے، یہ انسان کیلئے صحتمند بھی ہے۔
تفصیلات کےمطابق بہت سے پھل ایسے ہیں جن میں عام طور پر کیلوریز کم ہوتی ہیں اور فائبر سے بھرپور اور وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
چکوترا
چکوترا (گریپ فروٹ) کے نصف دانے کا وزن تقریباً123 گرام ہوتا ہے جبکہ اس میں صرف37 کیلوریز ہوتی ہیں، لیکن یہ وٹامن سی کیلئے تجویز کردہ روزانہ کی مقدار کا51 فیصد فراہم کرتا ہے۔
ایک حالیہ سائنسی جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ اس پھل کے استعمال سے جسم کی چربی، کمر کا گھیرا اور بلڈ پریشر کم ہوتا ہے۔گریپ فروٹ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو ذیابیطس اور دل کی بیماریوں سے بچاسکتا ہے۔
سیب
سیب فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، جس میں116 کیلوریز اور 5.4 گرام ریشہ فی 223 گرام ہوتا ہے۔تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بھوک کو کم کرنے کیلئے جوس کے بجائے پورا سیب کھانا بہتر ہے۔
رسبری اور اسٹرابیری
بیریاں کم کیلوریز والی خوراک کا ذریعہ ہیں، مثال کے طور پر1 کپ یا 123 گرام بیریوں میں صرف64 کیلوریز ہوتی ہیں۔بیریوں میں وٹامن سی اور مینگنیش کیلئے تجویز کردہ یومیہ مجوزہ خوراک کا36 فیصد ہوتا ہے، یہ وٹامن [کے] کا12 فیصد فراہم کرتی ہے۔
اسٹرابیری کے152 گرام کپ میں50 سے کم کیلوریز ہوتی ہیں اور یہ 3 گرام غذائی ریشہ فراہم کرتی ہے۔
گٹھلی والے پھل
گٹھلیوں والے مختلف قسم کے پھل ہیں جن میں آڑو، نیکٹائن، بیر، چیری اور خوبانی شامل ہیں، ایسے پھل کیلوریز میں کم ہونے کے علاوہ وٹامن سی اور اے جیسے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔
ایک درمیانے سائز کے آڑو، جس کا وزن150 گرام ہو میں58 کیلوریز ہوتی ہیں، جبکہ ایک کپ138 گرام چیری میں87 کیلوریز،132 گرام بیر یا چار خوبانی تقریباً140 گرام میں70 سے کم کیلوریز ہیں۔
کیوی
غذائیت سے بھرپور پھل کیوی وٹامن سی، کے، فولک ایسڈ اور فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو صحت کیلئے بے حد مفید ہے۔ ایک چھوٹا تقریباً 69 گرام کے پھل میں2 گرام سے زیادہ فائبر ہوتا ہے، جبکہ اس کی جلد اضافی ایک گرام فائبر فراہم کرتی ہے۔
تربوز
تربوز ان لوگوں کیلئے بہترین انتخاب ہے جو وزن کم کرنے کے خواہاں ہیں کیونکہ اس میں کیلوریز کم اور پانی کی مقدار زیادہ ہے۔ ایک کپ تقریباً 150 سے 170 گرام تربوز صرف 46-61 کیلوریز فراہم کرتا ہے۔تربوز میں فائبر، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس کافی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔
کیلا
کیلے میں کیلوریز بہت سے دوسرے پھلوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہیں، اس کے باوجود اس میں غذائی اجزاء کی مقدار بھی زیادہ ہے، جو پوٹاشیم، میگنیشیم، مینگنیش، فائبر، بہت سے اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی اور بی 6 فراہم کرتے ہیں۔
کیاپھلوں کےذریعے وزن میں کمی کی جاسکتی ہے؟
Jun 16, 2023 | 05:04 AM