کھاناپکانےمیں ایسی غلطیاں جومضرصحت ہے

Jun 16, 2023 | 04:29 AM

ایک نیوز:ایک نئی تحقیق کے مطابق کھانا پکانے کے بعض طریقے صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق یہ طریقے زہریلے مادے پیدا کرنے سے لے کر پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات کو بڑھانے تک کئی مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔کھانا پکانے کے چند غیر صحت بخش یا مضر صحت طریقۂ کار درج ذیل ہیں۔
ایئر فرائینگ
اگر آپ یہ سوچ کر ایئر فرائی کرتے ہیں کہ تلی ہوئی غذائیں آپ کی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں اور یہ وزن بڑھنے کا بھی سبب بن سکتی ہیں یا پھر اس میں موجود چکنائی آپ کے دل اور جگر کیلئے صحیح نہیں ہے تو آپ غلط ہیں۔
آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ایئر فرائینگ بھی اتنی ہی نقصان دہ ہے جتنی ڈیپ فرائینگ لیکن اگر آپ ایئر فرائی کرتے ہوئے تھوڑا خیال رکھیں کہ اور ایسے تیل کا استعمال کریں جو چربی سے پاک ہوتو یہ آپ کیلئے نقصان دہ نہیں ہے۔
گِرِل کرنا
گرلڈ چکن، گرلڈ پنیر اور گرلڈ فش بیشتر لوگوں کو پسند ہوتی ہیں تاہم اگر آپ تیز آنچ پر گرل کریں گے تو آپ کیلئے نقصان دہ ہے اس کی بجائے آپ درمیانی آنچ پر اور پہلے سے میرینیٹڈ گوشت کو گرل کریں تو یہ آپ کی صحت کیلئے بہتر ہے۔
نان اسٹک پین میں کھانا پکانا
اگر آپ اسٹیل کا چمچ استعمال کریں تو نان اسٹک پین میں کھانا پکانا آپ کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے تاہم اسٹیل کی جگہ لکڑی کے چمچ کا استعمال کیا جائے تو یہ آپ کیلئے صحت بخش ثابت ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں