ایک نیوز:مشرقی چین کے شہر ہانگ ژو میں واقع ریجنٹ انٹرنیشنل اپارٹمنٹ کی عمارت اپنے رہائشیوں کی بہت بڑی تعداد کی وجہ سے مشہور ہے اور اس کا تقابل کسی بھی طرح ایک چھوٹے سے قصبے سے کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اس رہائشی عمارت میں تقریباً20 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔ یہ عمارت ہانگ ژو کے قیان جیانگ سنچری سٹی میں واقع ہے جو اس شہر کا مرکزی کاروباری ڈسٹرکٹ ہے۔
ریجنٹ انٹرنیشنل اپارٹمنٹ غیرمعمولی طور پر بہت ہی بڑی عمارت اور انگریزی لفظ ایس کی شکل میں ہے۔ اصل میں اسے ایک لگژری ہوٹل کے طور پر ڈیزائن کیا گیا لیکن بعدازاں رہائشی عمارت میں تبدیل کر دیا گیا اور اس کے کمروں کو ہائی اینڈ ریذیڈینشل اپارٹمنٹ بنا دیا گیا۔
یہ متاثر کن عمارت 206 میٹر بلند اور اس میں36 سے39 فلورز ہیں، جو کہ رہائشیوں کی سہولت کے مطابق ترتیب دی گئی ہیں۔ جہاں مختلف اقسام کی سہولتیں اور کاروبار موجود ہے۔
مثلاً اس کے ہزاروں رہائشیوں کیلئے فوڈ کورٹس، اسی طرح سوئمنگ پولز، باربر شاپس، نیل سلون، درمیانے درجے کی سپر مارکیٹس اور انٹرنیٹ کیفے شامل ہیں۔ آپ کو جس چیز کی بھی ضرورت ہو وہ اس عمارت میں مل سکتی ہے، اس لیے عمارت سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
260,000 میٹر رقبے پر محیط اس عمارت کو دنیا کے دوسرے بڑے سیون اسٹار ہوٹل کی چیف ڈیزائنر الیشیا لو نے ڈیزائن کیا اور اس کا افتتاح 2013 میں ہوا، یہاں پر زیادہ تر نوجوان پروفیشنلز رہائش پذیر ہیں۔
ایک چھوٹے سے بغیر کھڑکیوں والے اپارٹمنٹ کا یہاں پر ماہانہ کرایہ عموماً 220 ڈالر ہے جبکہ بالکونی والے بڑے یونٹس 550 امریکی ڈالر کرائے پر ملتے ہیں۔
چین :دنیاکی سب سے بڑی رہائشی عمارت،ہزاروں افرادرہائش پذیر
Jun 16, 2023 | 04:20 AM