کیڑے کی درخت نما چیز اُگلنے کی ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل

کیڑے کی درخت نما چیز اُگلنے کی ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل
کیپشن: A video of a tree-like insect sprouting has gone viral on social media

ایک نیوز:زمین اور پانی کے اوپر اور نیچے کئی اَن دیکھے کیڑے مکوڑے موجود ہیں لیکن اب ایک عجیب سے کیڑے کو دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ان دنوں سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہورہی ہےجس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کیڑا درخت نما چیز کو اپنے منہ سے نکالتا اور پھر اسے واپس اندر کر لیتا ہے۔
انٹرنیٹ پر اس ویڈیو کو کئی صارفین ناگوار جبکہ کئی خوفناک بھی قرار دے رہے ہیں۔
اس کیڑے سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ ’رِبن وارم‘ ہے جو کہ بہت پتلا اور صرف چند ملی میٹر چوڑا ہوتا ہے، اس کے جسم کے اندر یہ منفرد چیز پائی جاتی ہے اور ان میں اپنےجسم کو سکیڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
سائنس اور قدرت سے متعلق امریکی میگزین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ربن کیڑے کی1 ہزار سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے زیادہ تر سمندر میں موجود ہوتی ہیں۔
میگزین کے مطابق شمالی سمندر کے پانیوں میں چٹانوں کے درمیان بھی ان کیڑوں کی کئی اقسام موجود ہوتی ہیں۔