ایک نیوز:نوعمربھارتی لڑکی نےمسلسل5دن تک رقص کرکےگنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔
تفصیلات کےمطابق اکثر لوگ ڈانس کرنے میں خوشی محسوس اور خود کو آزاد یا طاقتور تصّور کرتے ہیں، یہاں تک کہ کئی کئی گھنٹے ڈانس کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی بنا لیتے ہیں۔
حال ہی میں بھارت سے تعلق رکھنے والی16 سالہ طالبہ سروشتی سدھیر جگتاپ نے مسلسل پانچ دن یعنی127 گھنٹے تک ڈانس کیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ’لونگیسٹ ڈانس میراتھون‘ کی کیٹیگری کیلئے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ نیپالی ڈانسر بندنا نیپال کے پاس تھا جنہوں نے 2018ء میں مسلسل126 گھنٹے ڈانس کرکے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
جی ڈبلیو آر کے آفیشل ایڈجوڈیکیٹر سوپنل ڈانگاریکر کے مطابق، شروستی کی ڈانس میراتھون ان کے اپنے کالج کے آڈیٹوریم میں ہوئی جوکہ ان کے حامیوں کی کافی بڑی تعداد سے بھرا ہوا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ شروستی ڈانس کر کے بہت تھک بھی گئی تھی لیکن ان کے والدین پورا وقت ان کے ساتھ تھے اور اُنہیں ترو تازہ رکھنے کیلئے ان کے چہرے پر پانی چھڑکتے رہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر شروستی کی بہت متاثر کن کارکردگی تھی اُنہوں نے 29 مئی کو ڈانس کرنا شروع کیا اور اسے3 جون تک جاری رکھا۔
شروستی نے یہ ریکارڈ بنانے کیلئے مشہور ہندوستانی کلاسِک رقص ’کتھک‘ کا انتخاب کیا۔
اُنہوں نے ریکارڈ بنانے کیلئے مراقبہ کرنے کی ایک ٹیکنیک یوگا نیدرا کا استعمال کرتے ہوئے15 ماہ تک تربیت حاصل کی۔
شروستی نے یوگا نیدرا اپنے دادا سے سیکھا، اس سے دماغ ایکٹیو رہتا ہے، گہری نیند آتی ہے اور جسم کی طاقت بحال کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ریکارڈ بنانے کیلئے یہ تربیت حاصل کرتے ہوئے وہ روزانہ 4 گھنٹے مراقبہ، 6 گھنٹے ڈانس، 3 گھنٹے ورزش اور رات کو صرف 5 گھنٹے سوتی تھیں۔