جنوبی امریکی ملک پیرو میں 3 ہزار سال قدیم ممی دریافت

Jun 16, 2023 | 03:13 AM

ایک نیوز:جنوبی امریکی ملک پیرو میں ماہرین آثار قدیمہ نے لگ بھگ 3 ہزار سال قدیم ممی دریافت کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق سان مارکوس یونیورسٹی کے طالبعلموں اور محققین نے پہلے دارالحکومت لیما کے پاس کھدائی کے دوران ممی کے بالوں اور کھوپڑی کی باقیات کو روئی کے بنڈل میں دریافت کیا تھا۔
جس کے بعد تلاش کا دائرہ وسیع کیا گیا اور کھدائی کرکے مکمل ممی کو نکالا گیا۔
خیال رہے کہ ممی ایسی لاش کو کہا جاتا ہے جسے گلنے سڑنے سے بچانے کیلئے مختلف مواد لگا کر محفوظ کیا جاتا ہے اور پھر جسم پر کپڑا لپیٹ دیا جاتا ہے۔
ماہرین کا تخمینہ ہے کہ اس ممی کا تعلق Manchay تہذیب سے ہوسکتا ہے جو کہ لیما کی وادیوں میں1500 سے ایک ہزار قبل مسیح میں موجود تھی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ممی کا تعلق ممکنہ طور پر ایک قدیم عبادت گاہ سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پرعبادت گاہ کی تعمیر کے آخری مرحلے میں اس فرد کو قربان کیا گیا یا شاید تعمیر کے بعد وہاں دفن کردیا گیا، یہ ممی لگ بھگ 3 ہزار سال پرانی ہے۔
ماہرین نے ممی کے ساتھ دفن کی گئی مختلف اشیا بھی نکالی ہیں جن میں مکئی، کوکا کے پتے اور بیج قابل ذکر ہیں۔

مزیدخبریں