رواں برس اگست میں بنگلہ دیش کے برکس رکن بننے کا امکان

Jun 16, 2023 | 00:25 AM

ایک نیوز: بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالمومن کا کہنا ہے کہ رواں برس اگست میں بنگلہ دیش کے برکس رکن بننے کا امکان ہے۔

وزیر خارجہ میڈیا نمائندگان کو وزیراعظم حسینہ واجد اور جنوبی افریقا کے صدر رامافوسا کی ملاقات کے احوال پر بریفنگ دے رہے تھے۔یہ ملاقات سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں واقع پیلے ڈی نسیون (Palais Des Nations) میں ہوئی۔

وزیر خارجہ عبدالمومن نے کہا کہ برکس نے بنگلہ دیش، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا سمیت 8 ممالک کو گروپ میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری لیے مالی معاونت کا ایک علیحدہ راستہ ہوگا، ہمارے لیے اچھا بھی ہوگا کیونکہ ہمیں پیسوں کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم حسینہ واجد نے جنوبی افریقا سے درخواست کی ہے کہ بنگلہ دیش میں سفارتی مشن قائم کیا جائے تاکہ دو طرفہ تعاون بڑھایا جاسکے۔

مزیدخبریں