روسی قیدیوں کو یوکرین جنگ کیلئے بھرتی کرنے کی منظوری

روسی قیدیوں کو یوکرین جنگ کیلئے بھرتی کرنے کی منظوری
کیپشن: Approval to recruit Russian prisoners for Ukraine war

ایک نیوز :روسی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں نے ملک میں مجرموں کو یوکرین جنگ میں لڑنے کیلئے بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔

روسی خبرایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ نے وزارت دفاع کو مجرمان کے ساتھ کنٹریکٹ کرنے کی منظوری دی ہے۔

 قانون کے مطابق وزارت دفاع کسی بھی ایسے شخص سے کنٹریکٹ کرسکتی ہے جس کے خلاف کسی جرم کی تفتیش جاری ہو یا جس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہو یا پھر اسے سزا سنائی جاچکی ہو۔

روسی قانون کے مطابق جنسی جرائم، غداری، دہشتگردی یا انتہاپسندی میں سزا یافتہ مجرمان کو بھرتی نہیں کیا جائے گا۔ کنٹریکٹ پورا کرنے والے مجرمان کی سزا ختم کر دی جائے گی۔