سمندری طوفان کے اثرات،آج پنجاب میں بارش کی پیش گوئی

سمندری طوفان کے اثرات،کل پنجاب میں بارش کی پیش گوئی
کیپشن: Effects of cyclone, rain forecast in Punjab tomorrow

ایک نیوز:سمندری طوفان کے ا ثرات ،محکمہ موسمیات نے آج پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھاربارش کی نوید سنادی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی ابرآلود رہے گا ۔ لاہور ، مری ،گلیات، خطۂ پوٹھوہار ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ ، ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظہ آباد، قصور، میانوالی،لیہ، بھکر،نور پورتھل، خوشاب، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق موسلادھاربارش سے پہلے گرد آلود ہوائیں چلنے،ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔