کیٹو ڈائیٹ قلبی صحت پر مضر اثرات مرتب کر سکتی ہے،ماہرین

کیٹو ڈائیٹ قلبی صحت پر مضر اثرات مرتب کر سکتی ہے،ماہرین
کیپشن: Keto Diet May Have Harmful Effects on Cardiovascular Health, Experts

ایک نیوز :حال ہی میں ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کِیٹو ڈائیٹ قلبی صحت کے لیے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا میں کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ’کِیٹو‘ ڈائیٹ مضر کولیسٹرول کی مقدار میں اضافے کے ساتھ شریانوں کے بند ہونے، انجائنا، فالج اور دل کے دوروں جیسے کارڈیو ویسکیولر وقوعات کے خطرات میں اضافے کا سبب ہوسکتی ہے۔

کیٹو ڈائیٹ ایسی اشیاء پر مبنی غذا ہوتی ہے جس میں انتہائی کم مقدار میں کاربوہائیڈریٹس جسم میں جاتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی کہ کم کاربو ہائیڈریٹ اور زیادہ چکنائی والی غذا کی مسلسل کھپت کا تعلق مضر کولیسٹرول کی مقدار اور قلبی امراض کے خطرات سے تھا۔

کاربو ہائیڈریٹ جسم کی توانائی کا بنیادی ذریعہ ہوتے ہیں، جو روز مرہ کے امور کے لیے طاقت فراہم کرتے ہیں۔ کم کاربو ہائیڈریٹ اور زیادہ چکنائی والی غذائیں (جیسا کہ کیٹو ڈائیٹ) دم پختہ اشیاء، بریڈ، چاول اور دیگر اجناس، پاستا، آلو سے بنی کاربوہائیڈریٹ والی غذاؤں کی کھپت کو کم کرتی ہیں۔