ٹریفک حادثے میں لیگی رہنما دانیال عزیز شدید زخمی، ڈرائیور جاں بحق

ٹریفک حادثے میں لیگی رہنما دانیال عزیز شدید زخمی، ڈرائیور جاں بحق
ایک نیوز نیوز:شکرگڑھ ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شکر گڑھ نارروال روڈ بجھنہ سٹاپ پر لیگی رہنما دانیال عزیز کی گاڑی کو حادثہ گھرجاتے ہوئے پیش آیا، ان کی گاڑی مزدہ ٹرک سے ٹکرا گئی، اس حادثے میں دانیال عزیز زخمی ہوئے
جبکہ ٹریفک حادثے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا اور راہگیرچار افراد بھی شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقع کے فوری بعد لیگی رہنماءکو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کردیا گیا۔
اُدھر وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے راہنما دانیال عزیز کے روڈ حادثے میں شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کی اہلیہ سے فون پر رابطہ کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دانیال عزیز کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں،صحت یابی تک متعلقہ حکام علاج معالجے کے تمام ضروری اقدامات کریں۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے ہدایت دیتے ہئے کہا کہ لیگی رہنما دانیال عزیز کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائے۔
وزیر اعلی پنجاب نے حادثے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔