پیزاڈیلیورکرنیوالی لڑکی پر لڑکیوں کا وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل

Jun 16, 2022 | 20:54 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز:- بھارت میں کئی لڑکیوں نےملکرپیزاڈیلیورکرنے والی لڑکی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پیزا ڈیلیور کرنے والی لڑکی پر تشدد کا واقعہ اندور شہر میں پیش آیا جس کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار لڑکیاں پیزا ڈیلیور کرنے والی لڑکی پر بری طرح تشدد کررہی ہیں۔


ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہےکہ لڑکیوں کے تشدد سے ڈیلیوری گرل زمین پر آگری جبکہ دیگر لڑکیاں اس تشدد کو دیکھتی رہیں اور تشدد سے متاثرہ لڑکی نے رونا شروع کردیا۔ اسی دوران ایک لڑکی نے پیزا ڈیلیوری گرل کو ڈنڈے سے پیٹنا شروع کردیا جس پر اس نے بھاگ کر قریبی گھر میں پناہ لی۔ فی الحال جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
مزیدخبریں