وزیردفاع خواجہ آصف کا قمرزمان کائرہ، اسعد محمود اور مصدق ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ریکارڈ قرضے لیےگئے، روس یوکرین تنازع کی وجہ سےگیس اورپٹرول کی قیمتیں بڑھیں، مہنگائی اس وقت پوری دنیاکامسئلہ ہے۔ ملک کاغریب طبقہ اس وقت شدیدمشکلات کاشکارہے، ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان جاتےہوئےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےبلکہ کم کرنےکااعلان کرکےگئے،انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےکاسیاسی فیصلہ کیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاکرخزانےپربوجھ ڈالاگیا۔ عمران خان نےپٹرولیم مصنوعات پر جو سبسڈی دی اس کافیصلہ کابینہ میں نہیں ہواتھا، گزشتہ حکومت نےپاکستان کوتباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا۔
مشیر وزیراعظم قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتےتوملک ڈیفالٹ کی طرف چلاجاتا، حقائق عوام کے سامنے ہیں، ہمارے پاس دوسراکوئی راستہ نہ تھا۔ گزشتہ حکومت نےآئی ایم ایف کےساتھ کمزورمعاہدہ کیا۔
وفاقی وزیر اسعد محمود نے کہا کہ بوجھل دل کےساتھ آپ کے سامنے بیٹھے ہیں۔ ہمارے پاس آسان حل تھا انتخابات میں جاتے اور نیا مینڈیٹ لیکر آتے، حکومت موجودہ حالات میں ہنگامی بنیادوں پرفیصلےکررہی ہے،جن چیزوں میں عمران خان ہمارے ہاتھ باندھ کرگیاوہ ہاتھ بھی چھڑوانےہیں اورملک کوصحیح سمت میں لاناہے۔