سعد رضوی کی گاڑی پر فائرنگ ، تحریک لبیک پاکستان کاردعمل آگیا

Jun 16, 2022 | 17:20 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز:‌کراچی این اے 240 ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک پاکستان کے ذمہ داران اور کارکنان پر فائرنگ کے معاملے پر ترجمان تحریک لبیک پاکستان کا بیان آگیا ہے۔
ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ فائرنگ پی ایس پی کے سربراہ کی موجودگی میں ہوئی جس کی وہ خود نگرانی کررہے تھے۔ ہم پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے ذمہ داران اور کارکنان پر لانڈھی نمبر 6 میں فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان ٹی ایل پی نے مطالبہ کیا کہ سندھ پولیس پی ایس پی کے سربراہ سمیت ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرے۔مخالفین تحریک لبیک کی فتح دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ پرامن اور شفاف انتخابات الیکشن کمیشن اور سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے۔کسی کو بھی ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔
ترجمان تحریک لبیک کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ہماری خاموشی کا ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے۔
فائرنگ کے واقعے میں تحریک لبیک پاکستان مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن علامہ غلام غوث بغدادی، رکن سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے ناظم اعلیٰ عمر فاروق سمیت کارکنان شدید زخمی ہوئے۔
مزیدخبریں