افسوسناک خبر: تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی گاڑی پر فائرنگ

افسوسناک خبر: تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی گاڑی پر فائرنگ
ایک نیوز نیوز: کراچی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی الیکشن کے دوران تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گاڑی پر فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشرلقمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ اس وقت این اے 240 سے انتہائی خراب اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ تحریک لبیک کے کارکنوں پر فائرنگ سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے ہیں اس کے علاوہ حافظ سعد رضوی کی گاڑی پر بھی فارئرنگ کی گئی۔
مبشر لقمان نے مزید لکھا کہ ضمنی الیکشن ہر حال میں پرامن ہونے چاہیئں۔ کسی صورت انتشار پیدا نہٰیں ہونے دینا چاہیے۔









اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی ناظمِ اعلٰی علامہ غوث بغدادی پر حملے کی بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ این اے 240 کے حلقہ لانڈھی میں ضمنی انتخابات کی سلسلے میں پولنگ جاری تھی۔ حلقے سے متحدہ قومی موومنٹ کے ابوبکر، مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین فیصل، پاک سرزمین پارٹی کے شبیر قائم خانی، پیپلز پارٹی کے ناصر لودھی اور تحریک لبیک کے کاشف قادری سمیت 25 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی مقابلے میں موجود نہیں۔
واضح رہے کہ حلقے کے کل 309 پولنگ اسٹیشنز میں سے 203 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں جہاں پولنگ اسٹیشنز سمیت بوتھس پر بھی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔