اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی سیاست چمکانےکیلئے سکیورٹی اداروں کو داؤ پر لگادیا۔ نیشنل سکیورٹی کمیٹی ملک کی سکیورٹی کمیٹی ہے ۔ سیاسی کمیٹی نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر حقائق کے مطابق بات کررہے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹا ہے۔آئی ایم ایف سے جو معاہدہ عمران خان نے کیا وہ شہباز شریف کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔جو معاہدہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے کیا ہے ، اس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 300 روپے ہونی چاہیے۔شہباز حکومت نے اپنی طرف سے کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا۔ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پرویز مشرف سے متعلق نوازشریف نے انسانی بنیادوں پر بات کی۔عمران خان کے کنٹینر سے گرنے پر بھی نوازشریف نے عیادت کی تھی۔