ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شوبز ستاروں کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ کر دیا ہے، معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو ایڈوانس ٹیکس کا نوٹس جاری کر دیا، گلوکار ایڈوانس ٹیکس سال 2021 کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گلوکار کو ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کیلئے 15 روز کی مہلت دے دی، اگر راحت فتح علی خان نے مقررہ وقت تک ٹیکس ادائیگی نہ کی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ گلوکار کی جانب سے 12 لاکھ 47 ہزار 186 روپے واجب الادا ہیں۔