بانی پی ٹی آئی کا جناح ہاؤس ودیگر 11 مقدمات میں ریمانڈ منظوری کا تحریری حکم جاری

Jul 16, 2024 | 20:59 PM

ایک نیوز:انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا جناح ہاؤس سمیت دیگر 11 مقدمات میں ریمانڈ منظوری کا تحریری حکم جاری کردیا ۔ 

تحریری حکم میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری کی صورت میں کارکنانِ کوعسکری تنصیبات پرحملےکا کہا۔ 

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ میچنگ ٹیسٹ، پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ ویڈیو کال کےذریعے حاضری لگائی گئی۔

  تحریری حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا جب انہوں نے کچھ کیا ہی نہیں تو وہ معافی کیوں مانگیں، عمران خان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی رخواستوں کی مخالفت کی۔

تحریری حکم کے مطابق ملزم پر جدید ڈیوائسز کے ذریعے مجرمانہ سازش پھیلانے کا الزام ہے، پولیس نے تحقیقات مکمل کرنے کیلئے وائس میچنگ ٹیسٹ سمیت دیگر تفتیش کرنی ہے، انصاف کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کے عمل میں خلل نہیں ہونا چاہیے۔

تحریری حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا تمام مقدمات میں 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، ملزم کو 25 جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ 

مزیدخبریں