مسقط میں مسجد پر فائرنگ سے 4 پاکستانی شہید ہوئے،دفتر خارجہ کی تصدیق

مسقط میں مسجد پر فائرنگ سے 4 پاکستانی شہید ہوئے،دفتر خارجہ کی تصدیق
کیپشن: 4 Pakistanis were martyred by firing at a mosque in Muscat, Foreign Office confirmed

ویب ڈیسک:عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد پر فائرنگ سے4 پاکستانی شہید  اور 28 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمانی حکام نے دہشتگردی کے واقعے میں4 پاکستانیوں کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ مسقط میں علی بن ابی طالب مسجد میں رونما ہوا،مختلف اسپتالوں میں مزید زخمی پاکستانی زیرعلاج ہیں۔

 عمان پولیس کے مطابق فائرنگ مسقط کی وادی کبیر میں واقع مسجد علی ابن ابی طالب میں گزشتہ شب کی گئی تھی۔

پاکستانی سفیر عمران علی کے مطابق 30 زخمی عمان کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، انہوں نے عمان کے ہسپتالوں میں زیر علاج پاکستانی زخمیوں کی عیادت کی ہے۔

پاکستانی سفیرکا کہنا ہےکہ عمانی حکام  اورہسپتال انتظامیہ سےرابطے میں ہیں، پاکستانی سفارت خانے میں زخمیوں اور ان کے اہلخانہ کی راہنمائی کے لیے ہاٹ لائن بھی بنا دی گئی ہے۔ 

دوسری جانب عمانی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہےکہ وادی کبیرکی مسجد میں حملہ کرنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا، مسجد فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 6 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔